ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عوامی مسائل حل کرنے کے معاملے میں افسروں کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی :رُکن اسمبلی کرشناریڈی

عوامی مسائل حل کرنے کے معاملے میں افسروں کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی :رُکن اسمبلی کرشناریڈی

Thu, 16 Feb 2017 13:46:19    S.O. News Service

چنتامنی:16 /فروری(محمد اسلم؍ ایس او نیوز) تعلقہ کی مجموعی ترقی صرف عوامی نمائندوں سے ممکن نہیں ہے بلکہ سرکاری افسروں کو بھی چاہئے کہ ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دیں اور پوری ایمانداری کے ساتھ کام انجام دیں کیونکہ سرکاری افسروں کے تعاون کے بغیر ترقی ناممکن ہے، افسروں کو چاہئے کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے معاملے میں کسی بھی طرح کی کوتاہی ہرگیز برداشت نہیں کی جائے گی ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائل حل کرنے میں سیاست برت رہے  ایسے افسروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی یہ بات رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے کہی ۔

انہوں نے یہاں تعلقہ کے کندنہلی گاؤں اور پیرماچنہلی گاؤں میں 18 لاکھ سے لاگت سے سیمنٹ راستہ کیلئے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ اکثر گرام پنچایتوں میں افسران مقررہ وقت پر دفتر نہیں پہنچتے اور ہمیشہ دفاتر سے غائب رہتے ہیں جس کی شکایت عام ہوتی جارہی ہے افسروں کو چاہئے کہ وقت پر دفتر پہنچیں اور عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اولین ترجیح دیں ہر گیز عوام کودفتر کے چکر کاٹنے پر مجبور نہ کریں ۔

اس موقع پر ضلع پنچایتی سابق رُکن شیخ مولا ،جنتادل(ایس)تعلقہ صدر تلگوار راج گوپال شیونا نرسمہ اپا منی ریڈی چنا کرشنپا گرام پنچایتی سابق صدر منجوناتھ شری رام گوڈا سدھاکر پی ڈی او افسر منجوناتھ سمیت کئی جنتادل(ایس)کے لیڈران موجود رہے۔


Share: